کرینہ کا' شادی' سے متعلق اہم بیان
ممبئی: بولی وڈ کی مشہور اداکارہ کرینہ کپور خان کا کہنا ہے کہ شادی شدہ زندگی اتنی بھی مشکل نہیں ہوتی۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق بولی وڈ کی مشہور جوڑیاں جن میں ارباز ملائکہ،فرحان خان اور ہرتیک سوزان کی جوڑی قابل ذکر ہے کہ علیحدگی پوری انڈسٹری کیلئے صدمہ کا باعث بنی۔
جبکہ اس بارے میں کرینہ کپور کی رائے یہ ہے کہ 'شاد ی کے بعد کی زندگی بالکل بھی مشکل نہیں '۔
فلم فئیر ایوارڈ کی تقریب کے دوران کرینہ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہر رشتے میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں۔اگر پرابلمز نہ ہوں تو رشتے کی خوبصورتی برقرار نہیں رہتی۔
واضح رہے کہ کرینہ کپور اور سیف علی خان 2012 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور دونوں کا رشتہ آج بھی قائم ہے۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔