وارنر برادرز کے معروف کامک کرداروں کی نمائش کا انعقاد

شائع 19 مئ 2016 03:30pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

لاس اینجلس:امریکی شہر لاس اینجلس میں وارنر برادرز کے معروف کامک کرداروں کی نمائش منعقد کی گئی۔

'ڈی سی یونیورس: دی ایگزیبیشن' کے عنوان سے ہونے والی نمائش میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نمائش میں شامل شرکا اپنے پسندیدہ سپر ہیروز کو دیکھ کر خوب محظوظ ہوئے ۔

نمائش میں وارنر برادرز کے تمام سپر ہیروز جن میں سپر مین، بیٹ مین، ونڈر وومن، فلم سوئی سائیڈ اسکواڈ کے مختلف کرداروں کو نہایت خوبصورتی سے عوام کیلئے پیش کیا گیا۔

انتطامیہ کا کہنا ہے ہالی ووڈ سوئی سائیڈ اسکواڈ کے ریلیز تک نمائش جاری رہے گی۔ وارنر برادرز کی فلم سوئی سائیڈ اسکواڈ پانچ اگست کو سینما گھروں میں تہلکہ مچائے گی۔