بیٹے نے شاہ رخ کو رلا دیا
ممبئی:مشہور شخصیات کے بارے میں اکثر لوگوں کی رائے یہ ہوتی ہے کہ انہیں سوائے اپنے کام کے اور کسی چیز کی پرواہ نہیں ہوتی ،لیکن سارے والدین ایک جیسے نہیں ہوتے ہیں۔
دنیا کی مشہور ترین شخصیات میں سے ایک شاہ رخ خان بھی ایک عام والد کی طرح اپنے بچوں کی خوشیوں میں خوش ہوتے ہیں ۔
حال ہی میں ان کے بیٹے آریان خان نے لندن کے سیون اوکس اسکول سے گریجویشن مکمل کیا ہے ، اس یادگار دن پر شاہ رخ نے اپنی بیٹی کے ساتھ شرکت کی۔
بعدا زاں شاہ رخ نے ٹویٹر پر اپنے جذبات بیان کرتے ہوئے کہا کہ 'آج میں بہت خوش ہوں ،اس دن صرف ایک ہی چیز ہے جو صحیح نہیں ہے وہ یہ کہ میرے بچے بڑے ہوگئے ہیں ،ہمیں اس وقت کا انتظار کرنا ہوگا جب یہ دوبارہ پریوں کی کہانیوں پر یقین کرنے لگیں گے'۔
بشکریہ :انڈین ایکسپریس
Today the only negative is that my kids have grown up…now to wait till they start believing in fairy tales again… pic.twitter.com/XKJCWV4bd0
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) May 21, 2016
A photo posted by Gauri Khan (@gaurikhan) on



















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔