امریکا :بل بورڈ ایوارڈ تقریب،میڈونا کا پرنس کو ٹریبیوٹ

شائع 23 مئ 2016 02:18pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

لاس ویگا :امریکا میں بل بورڈ میوزک ایوارڈ کی تقریب میں دنیا بھر سے آئے معروف گلوکاروں نے شرکت کی۔ گلوکارہ میڈونا نے پرنس کو ٹریبیوٹ پیش کرتے ہوئے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

امریکی شہر لاس ویگاس میں ستاروں کی جھرمٹ اتر آئی، جہاں سروں بھری شام سجائی گئی۔میوزک کے عالمی چارٹ مرتب کرنے والے ادارے بل بورڈ ایوارڈ میں نامور برطانوی گلوکارہ ایڈیل کو بہترین آرٹسٹ اور بہترین البم ٹوئنٹی فائیو کو ایوارڈ دیا گیا۔

کینیڈین سنگر دی ویکنڈ نے دو ایوارڈز حاصل کیے جنہیں امریکی آنجہانی گلوکار پرنس کے نام کیا۔جسٹن بیبر کو بہترین گلوکار کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ ریحانہ نے فین چارٹ اچیومنٹ ایوارڈ جیتا۔

میوزک ایوارڈ کی تقریب میں ستاروں میڈونا،کیشا،سیلین،جسٹن اور برٹنی اسپیئرز کی شاندار پرفارمنس نے چار چاند لگادیئے۔ریڈ کارپٹ پر ہالی ووڈ ستاروں نے بھی خوب جلوے بکھیرے۔