انیل کپور نے دی بیٹے کو زندگی کی قیمتی چیز
ممبئی: پرانے لوگوں کا دور ختم ہوچکا ہے اب بھارتی فلم انڈسٹری پر بڑے اسٹارز کے بچوں کا راج ہونے والا ہے ۔
بھارت کے معروف اداکار انیل کپور کے بیٹے ہرش وردھن بولی وڈ میں اینٹری دینے والے ہیں۔
انڈین ایکسپریس کے مطابق انیل کے بیٹے ہدایت کار اوم پرکاش مہرا کی فلم 'مرزیا ' کے ذریعے بولی وڈ میں قدم رکھ رہے ہیں ۔
ہرش کا فلم انڈسٹری میں یہ پہلا تجربہ ہے لہٰذا انیل ان کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزار رہے ہیں تاکہ یہاں پیش آنے والی اونچ نیچ سے متعلق انہیں مکمل طور پر آگاہ کرسکیں۔
اس حوالے سے انیل کا کہنا ہے کہ 'یہ سال میرے بیٹے کیلئے بہت اہم ہے کیونکہ وہ اپنا کیر ئیر شروع کرنے جا رہا ہے'۔میں چاہتا ہوں فلموں کے بارے میں اسے وہ سب بتادوں جو مجھے معلوم ہے،انیل بیٹے کو اپنا زندگی بھر کا تجربہ دے رہے ہیں تاکہ اسے کوئی مشکل پیش نہ آئے۔
واضح رہے کہ ہرش سے پہلے انیل کپور کی بیٹیاں سونم کپور اور ریحا کپور فلم انڈسٹری میں قدم رکھ چکی ہیں، سونم بہترین اداکارہ کے روپ میں اپنے آپ کو منوا چکی ہیں جبکہ ریحا نے پروڈکشن اور فیشن ڈیزائننگ کے میدان میں نام کمایا ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔