سلمان سے متعلق سوال پوچھنے پر ایشوریا سخت غصہ

شائع 24 مئ 2016 09:54am

aish5000000

ممبئی:ایک انٹرویو کے دوران ایشوریا سلمان سے متعلق سوال پوچھنے پر سخت غصے میں آ گئیں اور وہاں سے اٹھ کر چلی گئیں۔

بولی وڈ کی معروف اداکارہ اور سابق ملکہ حسن ایشوریا رائے   ممبئی (جو ہو) میں واقع بھارتی فلم پروڈیوسر واشو بنگانی کے بنگلے پر موجو د اپنی فلم 'سربجیت' کے حوالے سے صحافیوں کے سوالوں کے جوابات دے رہی تھیں،اس موقع پر ابھیشک بھی موجود تھے۔

اچانک ایک صحافی نے ابھیشیک سے سوال کیا کہ ایشوریا مستقبل میں سلمان خان کے ساتھ کام کرتی نظر آئیں گی؟

صحافی کے اس سوال پر ایشوریا سخت غصے میں آگئیں ،اور نہ صرف انٹرویو ختم کردیا بلکہ وہاں موجود تمام لوگوں کو کڑے الفاظ میں تاکید کی کہ اس انٹرویو کی ریکارڈنگ کسی بھی چینل پر نہ چلائی جائیں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں ایشوریا نے سلمان  خان کے ریو اولمپک میں سفیر بننے کے حوالے سے  ان کا ساتھ دیا تھا۔

ان کے ا س اقدام پر تمام لوگوں  نے سکھ کا سانس لیا تھا کہ اب دونوں اداکاروں کے بیچ سب کچھ ٹھیک ہے۔

تاہم ایشوریا  کے انٹرویو کے دوران شدید غصے میں آنے کی ایک ہی وجہ سمجھ میں آتی ہے کہ دونوں ابھی تک ایک دوسرے سے خفا ہیں۔

بشکریہ:اسپوٹ بوائے