لاس اینجلس :فلم ایلس تھرودی لوکنگ گلا س کا پریمیئر
فائل فوٹو
لاس اینجلس :امریکی شہر لاس اینجلس میں ہالی وڈ فلم ایلس تھرو دی لوکنگ گلاس کا رنگا رنگ پریمیئر ہوا جہاں فلم کے مرکزی کردار جونی ڈیپ کی شرکت مداحوں کی خصوصی توجہ کا مرکز بنی۔
لاس اینجلس میں ہالی ووڈ فلم ایلس تھرو دی لوکنگ گلاس کے ستاروں نے رنگ جمایا ، جہاں فلم کا رنگا رنگ پریمیئر منعقد کیا گیا۔تقریب میں شرکا کے لئے خصوصی طور پر امریکی گلوکارہ پنک کی پرفارمنس بھی رکھی گئی جس سے شرکا خوب محظوظ ہوئے۔
فلم کے مرکزی کردار جونی ڈیپ اور اینے ہتھ وے نے ریڈ کارپٹ پر انٹری دی تو من پسند فنکاروں سے ملنے شرکا کا ہجوم امڈ آیا۔فلم ایلس تھرو دی لوکنگ گلاس اٹھارہ سو پینسٹھ کے ناول سے ماخوذ ہے، جبکہ فلم دوہزار دس کی کامیاب فلم ایلس ان دی ونڈر لینڈ کا سیکوئل ہے۔فلم میں جونی ڈیپ فکشنل کردار دی میڈ ہیٹر کے روپ میں جلوہ گر ہورہے ہیں ۔فلم کی کہانی میں ایلس ایک بار پھر دی میڈ ہیٹر کو بچانے کیلئے پر عزم ہے۔فلم ایلس تھرو دی لوکنگ گلاس ستائیس مئی کو ایڈونچر دکھانے آئے گی۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔