والٹ ڈزنی کی سات سو اشیاء کی نیلامی متوقع

شائع 24 مئ 2016 03:44pm
???? ???? فائل فوٹو

لاس اینجلس :والٹ ڈزنی کے دستخط والی مکی ماوٴس گڑیا کی نیلامی اگلے ماہ کی جائے گی، نیلامی میں ڈزنی سے متعلق سات سو اشیاء رکھی جائیں گی۔

والٹ ڈزنی کے معروف کارٹون مکی ماوٴس کو تو سب جانتے ہی ہیں جو ناصرف بچوں بلکہ بڑوں میں بھی یکساں مقبول ہے اور والٹ ڈزنی کی پہچان بھی ہے۔لاس اینجلس کے نیلام گھر کی گیلری میں مکی ماوٴس کی ایک ایسی گڑیا موجود ہے جس کے پیر میں والٹ ڈزنی نے دستخط بھی ہیں۔گیلری کے مالک اور نایاب اشیاء کو جمع کرنے کے والے مائیک وین ایٹن کہتے ہیں۔

کلیکٹنگ ڈزنی کے عنوان سے ہونے والی نیلامی میں صرف اس مکی ماوٴس کیلئے ابتدائی بولی پچاس سے ستر ہزار ڈالر لگائی جانے کا امکان ہے۔والٹ ڈزنی کی سات سو اشیاء کو اٹھارہ جون کو نیلامی کیلئے پیش کیا جائے گا۔