اکشے نے اپنے بیٹے کی زندگی کا اہم فیصلہ لے لیا

شائع 27 مئ 2016 09:16am

akshy1

ممبئی:اکشے کمار کا شمار بولی وڈ کے نہایت نظم وضبط کے پابند اداکاروں میں ہوتا ہے ،وہ  ایمانداری کے ساتھ اپنا ہر کام انجام دیتے ہیں۔

اس کے علاوہ اکشے اپنی صحت اور فٹنس کا بیحد خیال رکھتے ہیں ،یہ ہی وجہ ہے کہ آج بھی وہ کسی نوجوان اداکار سے کم نظر نہیں آتے۔

انہوں نے اپنے کیرئیر کی شروعات میں مارشل آرٹ کے فن کو متعارف کروایا اور اپنا یہ ہی ہنر اپنے بیٹے آرو میں بھی منتقل کیا ۔

آرو  نے حال ہی میں مارشل آرٹ کے فن میں بلیک بیلٹ حاصل کرکے اپنے والدین کاسر فخر سے بلند کردیا ہے۔

کیا آرو بھی اپنے والد کی طرح فلم انڈسٹری میں کیرئیر بنائیں گے؟ا س سوال کے جواب میں اکشے کا کہنا تھا کہ 'میں چاہتا ہوں میرا بیٹا وہ کرے جو وہ چاہتا ہے،نہ کہ وہ جو ہم چاہتے ہیں'۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے بیٹے پر کوئی دباؤ نہیں ڈالنا چاہتا  ،اس کی مرضی ہے وہ فلم انڈسٹری میں اپنا کیر ئیر بنائے یا کسی اور فیلڈ میں،بس میں یہ چاہتا ہوں کے وہ ہمیشہ دوسروں کی عزت کرے۔

بشکریہ:بولی وڈ لائف ڈاٹ کام