سڈنی میں سب سے بڑے میوزک فیسٹیول کا آغاز

شائع 27 مئ 2016 02:43pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

سڈنی :آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں دنیا کا سب سے بڑا لائٹس اینڈ میوزک فیسٹیول رنگ جمانے آگیا، فیسٹیول میں ہر طرف رنگ برنگی روشنیاں اور موسیقی کی دھنیں بکھری ہوئی ہیں۔سڈنی میں دنیا کے سب بڑے فیسٹیول کا سڈنی اوپرا ہاوٴس سے آغاز ہوگیا۔

اس سال لائٹس اینڈ میوزک فیسٹیول میں آسٹریلیا کے مقامی ثقافت کا جشن منایا جارہا ہے۔ جس میں دنیا کے تئیس ممالک کے ایک سو پچاس فنکار حصہ لے رہے ہیں۔

ماہر فنکاروں نے لیزر لائٹس کے ذریعے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ فنکاروں نے مختلف رنگوں کے امتزاج کی مدد سے لائٹس روشن کی تو سڈنی کا تاریک آسمان روشن ہوگیا۔

فیسٹیول میں فنکار تھری ڈی پروجیکشن کے ذریعے دنیا بھر کی معروف عمارتیں بنائیں گے۔ایونٹ میں ایک سو پچیانوے میوزک کنسرٹ ہونگے، فیسٹیول میں شرکت کیلئے ہزاروں کی تعداد میں سیاح سڈنی کا رخ کرتے ہیں۔ رنگا رنگ فیسٹیول اٹھارہ جون تک جاری رہے گا۔