ہالی ووڈ اینی میٹڈ فلم دی لٹل پرنس کا نیا ٹریلر جاری
فائل فوٹونیویارک :اینی میٹڈ فلم دی لٹل پرنس کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔
ہالی ووڈ اینی میٹڈ فلم دی لٹل پرنس کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا، فلم کا نیا ٹریلر آیا اور آتے ہی چھاگیا۔تھری ڈی اینی میٹڈ فلم دی لٹل پرنس انیس سو تینتالیس کے فرنچ ناول دی لٹل پرنس پر مبنی ہے۔فلم کی کہانی ایسی ذہین بچی کے گرد گھومتی ہے جو اپنی ماں کے ساتھ نئے گھر شفٹ ہوتی ہے جہاں اس کی ملاقات ایک برزگ پائلٹ سے ہوتی ہے۔
پائلٹ بچی کو جہاز کے صحرا میں تباہ ہونے سے لے کر ننھے شہزادے تک کی کہانی سناتا ہے جو بچی کو اپنے سحر میں جکڑ لیتی ہے۔ایڈونچر کے گرد گھومتی کہانی پر مبنی فلم دی لٹل پرنس پانچ اگست کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
https://youtu.be/BH7YHbOemNo
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔