شاہ رخ اپنے گھر کے کلینڈر کے ساتھ کیا کرتے ہیں؟

شائع 02 جون 2016 10:33am

srk5000000000

ممبئی:بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کا شمار بھارتی فلم انڈسٹری کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے،وہ نہ صرف بہترین اداکار ہیں بلکہ بہترین والد بھی ہیں۔

شاہ رخ کی زندگی آسان نہیں ،وہ بے انتہا مصروف شخصیت ہیں ،فیملی کیلئے وقت نکالنا ان کیلئے بے انتہا مشکل ہے۔

تاہم وہ اپنے گھر والوں  سے بیحد محبت کرتے ہیں اور انہیں بھرپور وقت دینے کیلئے اپنے گھر کے کلینڈر پر  نشانات لگاتے ہیں تاکہ انہیں یاد رہے کہ انہوں نے اپنے بچوں کیلئے وقت نکالنا ہے۔

گزشتہ روز انہوں نے  اپنی 16 سال کی بیٹی سہانا کے ساتھ ایک شاندار 'ڈنر 'کیا ،جبکہ ان کی اہلیہ گوری خان اپنے بڑے بیٹے آریان خان کے ساتھ شاپنگ پر گئیں۔

دونوں نے ان یادگار لمحوں کی تصاویر سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ پر اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کیں۔

یہ خبر بھی سامنے آئی ہے کہ شاہ رخ خان نے اپنے بزی شیڈول سے ایک ہفتے کی چھٹی لی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ وقت اپنی بیٹی سہانا کے ساتھ گزار سکیں۔

srk1

srk2

srk300

Shopping#for#my#18#year#old ... Super#fun#day#selfridges@s33mam

A photo posted by Gauri Khan (@gaurikhan) on

بشکریہ :انڈین ایکسپریس