پریانکا کا اہم ترین رشتہ ان سے ہمیشہ کیلئے بچھڑ گیا
ممبئی:بولی وڈ کی معروف اداکارہ اور سابق ملکہ حسن پریانکا چوپڑا کی نانی آج انہیں چھوڑ کر ہمیشہ کیلئے اس دنیا سے چلی گئیں۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق آج صبح پریانکا ایک میگزین کیلئےماڈلنگ شوٹ پر جانے کا ارادہ رکھتی تھیں۔
تاہم جب انہیں یہ خبر ملی کہ ان کی نانی اب اس دنیا میں نہیں رہیں انہیں شوٹنگ کینسل کرنی پڑی۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ 6 روز پہلے پریانکا نے اپنی نانی کی 94 سالگرہ منائی تھی،اس خوشی میں ان کے گھر والوں نے ایک چھوٹی سی تقریب کا بھی اہتمام کیا تھا۔
اسی روز پریانکا نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ انسٹا گرام پر ایک یادگار تصویر اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کی ،جس میں وہ اپنی نانی کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔