ہالی وڈ کرائم ڈرامہ فلم’’انفل ٹریٹر “کانیا ٹریلر جاری
فائل فوٹونیویارک:ہالی وڈ کرائم ڈرامہ فلم انفل ٹریٹر کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ فلم 13 جولائی کو امریکی سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
ہالی ووڈ ایکشن فلم انفل ٹریٹر میں ڈرگ مافیا اور اس کے پیچھے پڑے آفیسر کی کہانی شامل ہے ۔ فلم کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔
فلم میں 1989 کا دور دکھایا گیا ہے۔ جہاں کولمبیا سے تعلق رکھنے والا ڈرگ ڈیلر امریکا میں منشیات فروش کرکے پیسہ بناتا ہے اور اپنے ملک بھیج دیتا ہے۔
کولمبیئن ڈرگ ڈیلر کا پیچھا کرتا ہے کسٹم آفیسر روبرٹ میزور ،جسے ٹاسک ملتا ہے ڈرگ ڈیلرز کی جڑوں تک پہنچنے کا۔
لیکن فلم میں ٹوئسٹ آتا ہے اس وقت جب اس مشن کی بھنک پڑتی ہے ڈرگ مافیا کو جو کسٹم آفیسر کو تنگ کرنا شروع کردیتے ہیں۔ لیکن روبرٹ اپنے مشن سے پیچھے نہیں ہٹتا۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔