کنگ خان اور دبنگ خان پر قیامت ٹوٹ پڑی
نئی دہلی:گزشتہ سال بولی وڈ کے معروف اداکارکنگ خان اور دبنگ خان نے بگ باس9 کی شوٹنگ کے دوران مندر میں جوتے پہن کر لوگوں کے مذہبی جذبات مجروح کردیے تھے۔
اسی حوالے سے دونوں اداکاروں کے خلاف دہلی کے روپ نگر پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کروائی گئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق کیس کے ابتداء میں پولیس کا کہنا تھا کہ یہ مندر بگ باس کے سیٹ کا ایک حصہ تھا،اس کے علاوہ دونوں اداکاروں کا ارادہ لوگوں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کا نہیں تھا۔
عدالت میں کنگ خان اور دبنگ خان کے خلاف درخواست ایڈووکیٹ گورو گلاٹی نے جمع کروائی ہے۔
اس کے علاوہ بھارتی چینل کلرز اور بگ باس سیزن 9 کے پروڈیوسر پراے 295 ،298 اور34 کی دفعات لگائی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شوٹنگ کے دوران لی گئی ویڈیو، جس میں دونوں اداکار جوتے پہنے ہوئےمندر میں کھڑے نظر آرہے ہیں ،کےمیڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ہلچل مچی اوردونوں کے خلاف ایکشن لیا گیا۔
بشکریہ :ہندوستان ٹائمز

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔