مشہور اداکار وں کے بگڑے ہوئے  مزاحیہ نام

شائع 06 جون 2016 08:03am

alia200000

ہر انسان کا ایک نام ہوتا ہے جو اس کی شخصیت کی پہچان ہوتا ہے،نام ہماری زندگی کا وہ حصہ ہوتا ہے جس کے بناء جینے کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔

تاہم کبھی کبھی کچھ لوگ خوبصورت ناموں کو بگاڑ کر  مزاحیہ بنادیتے ہیں ،اس حرکت سے کچھ لوگ ناراض ہوتے ہیں اورکچھ خوش ہوتے ہیں۔

مشہور اداکار بھی نجی زندگی میں بالکل عام انسان کی طرح ہوتے ہیں ،عام لوگوں کی طرح ہنستے،روتے اور خوش ہوتے ہیں ،ان کا بھی مذاق اڑایا جاتا ہے۔

بھارت کے مشہور اداکاروں کا کہنا ہے کہ بچپن میں ان کے نام بھی بگاڑے جاتے تھے ،آج ہم آپ کیلئے آپ کے پسندیدہ اداکاروں کے بگڑے ہوئے نام لے کر آئے ہیں یقیناً آپ کو بھی پڑھ کر مزہ آئے گا۔

شردھا کپور

shardha0000

شردھا کپور کے دوست ورون دھون  بچپن میں انہیں 'چیر کوٹ' کے نام سے بلاتے تھے۔

ہرتیک روشن

ritik000000

ہرتیک کی دادی انہیں بچپن میں 'ڈگو' بلاتی تھیں۔

پریانکا چوپڑا

priyanka3000

پریانکا کو ابتداء میں 'پی چی' کے نام سے بلایا جاتا تھا ،تاہم انہیں 'می می' کےنام سے بھی پکارا جاتا ہے۔

رنبیرکپور

ranbir0000000000

رنبیر کپور کی والدہ  نیتو سنگھ انہیں'ریمنڈ' کے نام سے بلاتی تھیں ،ان کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا جینٹل مین ہے لہٰذا  اس پر یہ ہی نام اچھا لگتا ہے۔

سونم کپور

sonam0000000

ان کا نام سن کر آپ اپنی ہنسی روک نہیں پائیں گے،سونم کا کہنا ہے بچپن میں میرے والد مجھے 'جراف' بلاتے تھے۔

عالیہ بھٹ

alia200000

عالیہ کے ایک نہیں کئی سارے مزاحیہ نام تھے اور انہوں نے بتانے میں کبھی جھجھک محسوس نہیں کی۔

عالیہ بچپن میں کافی موٹی تھیں اسی حساب سے ان کی والدہ انہیں 'آلو کچالو'کہتی تھی،جبکہ بہت سے لوگ'بٹاٹا وڑا'،'آلو بالو'اور'آلو کالو' کہتے تھے۔

بپاشا باسو

bipasha000000

بپاشا بچپن میں کافی صحت مند تھیں لہٰذا انہیں'بونی'کہہ کر پکارا جاتا تھا۔

گووندا

govinda0000

گووندا کو 'چی چی' کے نام سے بھی بلایا جاتا ہے،انہیں یہ نام پسند نہیں ہے لیکن سننے میں کافی اچھا لگتا ہے۔

کرینہ کپور

karina0000000

کرینہ کی عرفیت سے تو سب ہی واقف ہوں گے،انہیں بچپن سے 'بے بو'بلایا جاتا ہے۔

کرشمہ کپور

karishma00000

کرشمہ کا نام بھی بچپن میں بگاڑ دیا گیا تھا،وہ'لولو' کے نام سے مشہور تھیں۔

بشکریہ :فلمی بیٹ