شاہد کپور اور میرا راجپوت کیسے ہوئے ایک
ممبئی:بولی وڈ کے معروف اداکار شاہد کپور کی قریبی دوست کرینہ کپور سے علیحدگی کے بعد کسی نے سوچا بھی نہ تھا کہ وہ اتنی جلدی زندگی میں آگے بڑھ جائیں گے۔
تاہم میرا راجپوت نے شاہد کی زندگی میں آکر ان کے خالی پن کو بھرنے میں اہم کردار ادا کیا ۔
شاہد نے میڈیا پر کبھی بھی یہ ظاہر نہیں ہونے دیا کہ میرا ان کی زندگی میں کیسے آئی تھیں ،لیکن اب انہوں نے میرا سے ملاقات کا احوال میڈیا سمیت تمام مداحوں کو بتانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران شاہدنے میرا سے ملاقات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ شادی سے پہلے ہماری ملاقات ہوئی تھی لیکن وہ چند سادہ سی ملاقاتیں تھیں۔دو ،تین بار ملنے کے بعد ہم نے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جس دوران فلم اڑتا پنجاب کی شوٹنگ شروع ہوئی تھی اسی دوران ہم دونوں ملے تھے،میں نے ا س وقت اڑتا پنجاب کے کردار ٹومی سنگھ کا روپ لیا ہوا تھا۔
انہو ں نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یاد ہے جب میں پہلی بار میرا کے گھر گیاتو میں نے نہایت عجیب جوتے اور عجیب قسم کے کپڑے پہن رکھے تھے۔
ان کے والد نے میرا استقبال کیا ،انہوں نے میرے کپڑوں اور جوتوں پر ایک نظر ڈالی اور کہا کہ'میری بیٹی اس سے شادی کرے گی'۔
میرا نے میرا نام فلم کے کردار کی مناسبت سے اپنے فون میں ٹومی کے نام سے محفوظ کیا تھا۔
واضح رہے کہ ابھیشیک چوبے کی آنے والی فلم 'اڑتا پنجاب'میں شاہد ایک ڈرگ ایڈکٹ ٹومی سنگھ کا کردار نبھارہے ہیں ،جو نہایت عجیب کپڑے پہنتا ہے ،جبکہ ان کے بال بھی لال رنگ میں رنگے ہوئے ہیں۔
شاہد اور میر ا رواں سال ستمبر میں ایک پیارے سے بچے کے والدین بن جائیں گے،ان سے جب یہ پوچھا گیا کہ کیا وہ مزید بچے چاہتے ہیں ،تو ان کا کہنا تھا کہ 'میں اس بارےمیں ابھی کوئی بات نہیں کرنا چاہتا'۔
انہوں نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ ایک یا دو بچے کافی ہیں۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔