جہلم:کنویں کی صفائی کےدوران دم گھٹنے سے2مزدور جاں بحق

اپ ڈیٹ 15 جون 2016 08:15am
ریسکیو نے دونوں مزدوروں کی لاشیں کنویں سے نکال لی - فائل فوٹو ریسکیو نے دونوں مزدوروں کی لاشیں کنویں سے نکال لی - فائل فوٹو

جہلم :جہلم میں کنویں کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے 2مزدورجاں بحق ہوگئے ۔

جہلم کے نواحی علاقہ ڈومیلی میں جاں بحق ہونے والوں میں وقاراورشمریزشامل ہیں،ریسکیو ون ون ٹوٹو کا عملہ اطلاع ملنے کے  15منٹ کے دوران جائے وقوعہ پرپہنچ گیا، ریسکیو نے دونوں مزدوروں کی لاشیں کنویں سے نکال لی ہیں۔

 ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت کے باعث کنووں میں گیس بھرجانے سے ایسے واقعات پیش آتے ہیں، دونوں مزدورں کی لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئی۔