جہلم:کنویں کی صفائی کےدوران دم گھٹنے سے2مزدور جاں بحق
ریسکیو نے دونوں مزدوروں کی لاشیں کنویں سے نکال لی - فائل فوٹوجہلم :جہلم میں کنویں کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے 2مزدورجاں بحق ہوگئے ۔
جہلم کے نواحی علاقہ ڈومیلی میں جاں بحق ہونے والوں میں وقاراورشمریزشامل ہیں،ریسکیو ون ون ٹوٹو کا عملہ اطلاع ملنے کے 15منٹ کے دوران جائے وقوعہ پرپہنچ گیا، ریسکیو نے دونوں مزدوروں کی لاشیں کنویں سے نکال لی ہیں۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت کے باعث کنووں میں گیس بھرجانے سے ایسے واقعات پیش آتے ہیں، دونوں مزدورں کی لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئی۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔