آواران:فورسزسے فائرنگ کے تبادلے میں 8 ’دہشت گرد ‘ہلاک

شائع 20 جون 2016 05:47am
فائل فوٹو فائل فوٹو

آواران :آواران کے علاقے مشکے میں سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 8’دہشت گرد ‘مارے گئے ۔

ذرائع کے مطابق، آواران کے علاقے مشکے میں سیکیورٹی فورسزنے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی،سیکیورٹی اہل کاروں کو دیکھتے ہی کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں نے فائرنگ  شروع کردی۔

 جوابی فائرنگ سے 8دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔جن کے قبضے سے لیپ ٹاپ،لٹریچر، اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد کرلیاگیا۔