امجد صابری کے مداح آخری دیدار کیلئے ان کی رہائش گاہ کے باہر موجود

شائع 23 جون 2016 07:30am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی:معروف قوال امجد صابری کے چاہنے والے ان کےآخری دیدار کیلئے ان کی رہائش گاہ کے باہر موجود ہیں، ان کا کہنا ہے امجد صابری کی کمی پورا نہیں کیا جاسکتا۔

قوال امجد صابری سے عقیدت اور محبت رکھنے والوں کی بڑی تعداد ان کی رہائش گاہ کے باہر جمع ہے ۔مداح اپنے محبوب قوال کی ایک کھلج دیکھنے کیلئے موجود ہیں۔ ان کا کہنا ہے امجد صابری کی آواز بند کی جاسکتی ہے لیکن انہیں دلوں سے نہیں نکالا سکتا ۔

امجد صابری کے چاہنے والے مانتے ہیں کہ رہتی دنیا تک امجد صابری جیسا کوئی قوال نہیں آئے گا۔امجد صابری کے سفاکانہ قتل کے بعد مداحوں نے شہر میں سیکیورٹی کے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔