دہشت گردی کیخلاف عالمی برادری نے پاکستان کو تنہا چھوڑ دیا ،عاصم باجوہ
فائل فوٹو
راولپنڈی :آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے کہا ہے کہ عالمی برادری نے دہشت گردوں سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو تنہا چھوڑ دیا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت مضبوط ہورہی ہے اور اسے فوج کی مکمل حمایت حاصل ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے جرمن نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیا۔انھوں نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی عدم برداشت کی پالیسی کی وضاحت کی۔
لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے کہا کہ پاکستان نے دنیا کی جنگ اپنے خطے میں لڑی لیکن اسے اکیلا چھوڑ دیا گیا۔انھوں نے حقانی نیٹ ورک کی حمایت کا تاثر مکمل مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن ضرب عضب تمام جنگجووٴں کے خلاف جاری ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تناوٴ کی اصل وجہ مسئلہ کشمیر ہے۔
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے عاصم باجوہ نے کہا کہ پاک فوج نے اٹھارہ ہزار آپریشنز کرچکی ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کو اتحادی ہونے کے باوجود بلوچستان پر ڈرون حملے کی اطلاع نہیں دی گئی۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آئی ڈی پیز کی واپسی کاعمل اس سال کے آخر تک مکمل ہوجائیگا، فوج جمہوریت کی مکمل حامی ہے اور پاکستان ایک جمہوری ملک کے طور پر مضبوط ہورہا ہے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔