وزیراعظم کاامجد صابری کےاہلخانہ کیلئے 1کروڑ روپے امداد کا اعلان

اپ ڈیٹ 24 جون 2016 06:17am
وفاقی حکومت مرحوم کے بچوں کے تعلیمی اخراجات بھی برداشت کرے گی - فائل فوٹو وفاقی حکومت مرحوم کے بچوں کے تعلیمی اخراجات بھی برداشت کرے گی - فائل فوٹو

لندن :وزیراعظم نے امجد صابری کے اہلخانہ کیلئےایک کروڑ روپے امداد کا اعلان کیا ہے جبکہ وفاقی حکومت مرحوم کے بچوں کے تعلیمی اخراجات بھی برداشت کرے گی ۔

حکومت نے امجد فرید صابری کی خدمات کا اعتراف کیا،وزیراعظم نے امجد صابری کے اہلخانہ کیلئےایک کروڑ روپے امداد کا اعلان کر دیا۔

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ بزدل دہشتگردوں کے ہاتھوں امجد صابری کا قتل پاکستان کا نقصان ہے،امجد صابری ایک سچے عاشق رسول تھے، موجودہ دور میں امجد صابری جیسے انسانوں کی مثال نہیں ملتی،انہیں ہمیشہ یادرکھا جائے گا۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ امجد صابری نے دنیا بھر میں پیار، محبت اور اخوت کا درس دیا،پاکستان کے عوام امجد صابری سے بے پناہ محبت کرتے ہیں اور مرحوم کو ملک کے خیر سگالی کے سیفر کی حیثیت سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔