کوئٹہ میں دھماکا،3افرادجاں بحق،25 زخمی
فائل فوٹوکوئٹہ :کوئٹہ میں عالمو چوک کے قریب دھماکے سے 3افراد جاں بحق جبکہ 25زخمی ہوگئے۔
آج نیوز کے مطابق ،کوئٹہ کے علاقے میں جمعرات کے روز ہونے والے دھماکے میں اب تک 3 افراد کے جاں بحق جبکہ 25 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں،زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق ،دھماکا خیز موادموٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا،دھماکا اس قدر شدید تھا جس سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئےجبکہ متعدد گاڑیوں اور دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیاجہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔
پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیاہے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔