مانیٹری پالیسی نے معاشی استحکام میں اہم کردار ادا کیا ،اسحاق ڈار

شائع 24 جون 2016 04:46pm

فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی :وزیرخزانہ اسحق ڈارکا کہنا ہے کہ مانیٹری پالیسی نے معاشی استحکام میں اہم کردارادا کیا ہے۔ آئی ایم ایف کے ایک اورپروگرام میں شمولیت کا ارادہ نہیں ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحق دار نے اسٹیٹ بینک کراچی کا دورہ کیا۔ وزیر خزانہ نے گورنراسٹیٹ بینک اوربینکوں کے صدورسے ملاقات میں کہا کہ مانیٹری پالیسی نے اقتصادی صورتحال کو بدلنے میں اہم کردارادا کیا ہے۔ گزشتہ تین سال کے دوران اقتصادی پیمانوں میں خاصی بہتری آئی ہے۔ زرمبادلہ کے ذخائرمیں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

آئندہ ہفتے عالمی مالیاتی اداروں سے مزید ایک ارب ڈالرموصول ہوں گے۔ انہوں نے بینکوں پر زور دیا کہ نجی شعبے کو قرضوں کی فراہمی میں اضافہ کریں۔ خصوصا چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو فروغ دیا جائے۔