کراچی:گودام میں لگنے والی آگ پر قابو پالیاگیا

شائع 25 جون 2016 08:15am

فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی:کراچی کے علاقے گلبائی میں ٹائروں کے گودام میں لگنے والی آگ پرچوبیس گھنٹے کے بعد قابو پالیا گیا۔

آتشزگی کے نتیجے میں کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔گاڑیوں اور پانی کی قلت نے متعلقہ اداروں کی کارکردگی پرسوالیہ نشان کھڑے کردیئے۔

خوفناک آگ گلبائی کے ٹائر کے گودام میں گذشتہ روز دن تقریبا گیارہ بجے لگی،آگ اتنی شدید تھی کہ دھوئیں کے کالے بادل آسمان کو چھونے لگے ۔فائربریگیڈ کے عملے  نےدن رات جدوجہد کے بعد چوبیس گھنٹے بعدآگ پر قابو پایا ۔

امدادی کارروائیوں میں 12 فائرٹینڈرزاور13 گاڑیوں نے حصہ لیا،امدادی کارکنوں کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ اورپانی کی کمی کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا رہا۔