آئی ایم ایف کے پروگرام میں شمولیت کا ارادہ نہیں،اسحاق ڈار
فائل فوٹوکراچی:وزیرخزانہ اسحاق ڈارکا کہنا ہے کہ مانیٹری پالیسی نے معاشی استحکام میں اہم کردارادا کیا ہے۔ آئی ایم ایف کے ایک اورپروگرام میں شمولیت کا ارادہ نہیں ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے اسٹیٹ بینک کراچی کا دورہ کیا۔ وزیر خزانہ نے گورنراسٹیٹ بینک اوربینکوں کے صدورسے ملاقات میں کہا کہ مانیٹری پالیسی نے اقتصادی صورتحال کو بدلنے میں اہم کردارادا کیا ہے۔
گزشتہ تین سال کے دوران اقتصادی پیمانوں میں خاصی بہتری آئی ہے۔ زرمبادلہ کے ذخائرمیں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
آئندہ ہفتے عالمی مالیاتی اداروں سے مزید ایک ارب ڈالرموصول ہوں گے۔ انہوں نے بینکوں پر زور دیا کہ نجی شعبے کو قرضوں کی فراہمی میں اضافہ کریں۔ خصوصا ًچھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو فروغ دیا جائے۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔