وزیراعلیٰ سندھ کا امجد صابری کے لواحقین کیلئے امداد کا اعلان
فائل فوٹوکراچی:وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نےامجد صابری کے لواحقین کیلئے ایک کروڑروپے کی امداد کا اعلان کردیا۔
سند ھ اسمبلی سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ امجد صابری کا قتل ایسے علاقے میں ہواجہاں کوئی پنچھی پرنہیں مارسکتا۔
انہوں نے کہا کہ قتل سے متعلق کچھ لیکس ملی ہیں، تاہم معلومات ابھی منظرعام پرنہیں لاؤں گا،اپوزیشن تنقید کے بجائے قاتلوں تک پہنچنے تک مدد کرے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے امید ظاہر کی کہ امجد صابری کےقاتل جلد پکڑ لئے جائیں گے۔
دوسری جانب چیف جسٹس کے صاحبزادے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اویس شاہ کو جلد بازیاب کرالیں گے،اویس شاہ کے اغواء میں ملوث عناصرتک پہنچنے میں کامیاب ہوں گے،دونوں واقعات کی تحقیقات جاری ہے۔
سید قائم علی شاہ نے مزید کہا کہ جلد حقائق عوام کے سامنےلائیں گے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔