نثار کھوڑو ، مولا بخش چانڈیو کی امجد صابری کے اہلخانہ سے تعزیت
فائل فوٹوکراچی:نثار کھوڑو اور مولا بخش چانڈیو نے کراچی میں امجد صابری کے اہلخانہ سے ان کی شہادت پر تعزیت کی۔
مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ امجد صابری کا قتل پورے ملک کیلئے نقصان ہے،نثار کھوڑو نے کہا امجد صابری کی آواز ہمیشہ زندہ رہے گی۔
صوبائی وزیر نثار کھوڑو اور مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو امجد صابری کی رہائش گاہ پہنچے اور اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا،دونوں رہنماؤں نے امجد صابری کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ملزمان کی جلد سے جلد گرفتار کے عزم کو دہرایا۔
اس موقع پر مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ امجد صابری کو انسانیت کے دشمنوں نے قتل کیا، دہشت گرد بےچینی پیدا کرنا چاہتے ہیں ، نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ امجد صابری کے قتل میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔