کراچی :امجد صابری قتل کیس ،سرجانی سے ایک ملزم گرفتار
فائل فوٹو
کراچی : امجد صابری قتل کیس میں سیکیورٹی اداروں نے سرجانی سے ایک ملزم کو بھی گرفتار کیا ہے۔ جس کاتعلق سیاسی جماعت سے بتایا جاتا ہے۔
امجد صابری کے قاتلوں کی تلاش میں قانون نافذ کرنے والے ادراے متحرک ہیں۔
کراچی کے علاقے سرجانی میں گذشتہ شب سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتارکرلیا۔ذرائع کے مطابق گرفتارملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے جبکہ ملزم کے حوالے سے اہم ثبوت بھی ملے ہیں۔ادھر رینجرز نے گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ کے علاقے میں چھاپوں کے دوران چھ مشبتہ افراد کو حراست میں لے لیاہے۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔