کراچی :امجد صابری کا قتل ،فنکار برادری عدم تحفظ کا شکار
فائل فوٹو
کراچی میں امجد صابری کے بہیمانہ قتل نے فنکار برادری کو عدم تحفظ کا شکار کردیا ہے۔اسی لئے سب نے وی آئی پی سیکیورٹی مانگ لی ہے اور اس حوالے سے ڈیفنس تھانے میں درخواست بھی جمع کرادی گئی ہے۔
سیکیورٹی کا مطالبہ کرنے والوں میں سندھ سنسر بورڈ کے چیرمین فخر عالم ، فیصل قریشی اور ماریہ واسطی سمیت باسٹھ فنکار شامل ہیں،یہ تمام فنکار خود سیکیورٹی کی درخواست لے کر ڈیفنس تھانے پہنچے اور مطالبہ کیا کہ حکومت یا تو انہیں وی آئی پی سیکیورٹی دے ورنہ سرکاری حکام سے بھی سیکیورٹی واپس لے۔اگر کسی فنکار کو کوئی نقصان پہنچا تو ذمہ دار سرکاری حکام ہوں گے۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔