وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کل کراچی جائینگے

شائع 25 جون 2016 04:03pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی :کراچی میں حالیہ واقعات پر اہم اجلاس کل ہوگا ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار اہم اجلاس میں شرکت کے لئے کل کراچی جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے کے اغواء اور معروف قوال امجد صابری کے قتل کے معاملے پر کل کراچی جائیں گے۔ وزیر داخلہ کی صدارت میں اہم اجلاس ہوگا جس میں اہم فیصلے کیے جائیں گے۔ اجلاس میں امن و امان کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔