پانامالیکس ،بلاول کی سڑکوں پر آنے کی دھمکی
فائل فوٹو
کراچی :پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاناما لیکس کے معاملے پر سڑکوں پر آنے کی دھمکی دیدی۔ان کا کہناہے کہ نواز لیگ نے پاناما لیکس پر انکوائری ختم کرنے کی کوشش کی تو سڑکوں پر عوام کی قیادت کرینگے۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین کھل کو حکومت کی مخالفت میں سامنے آ گئے،بلاول بھٹو زرداری نے پاناما معاملے پر سڑکوں پر آنے کی دھمکی دیدی۔ بلاول بھٹو زرداری سے خورشید احمد شاہ نے کراچی میں ملاقات کی۔خورشید شاہ نے ٹی او آر کمیٹی سے علیحدگی سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بریفنگ دی۔
بلاول کا کہنا تھا کہ فرد واحد کو ٹارگٹ کرنے کی بجائے یکساں احتساب کے موقف پر ڈٹے ہیں۔پانامالیکس نے موقع فراہم کیا ہے کہ اوپر سے نیچے کرپشن کی برائی سے چھٹکارہ حاصل کیا جائے۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف ہوں یا کوئی اورقوم کی رقم آف شور کمپنیز میں چھپانے والا بچ نہ پائے،اگر نوازلیگ نے سیاسی چالبازی کرکے انکوائری ختم کرنے کی کوشش کی تو پیپلزپارٹی سڑکوں پر عوام کی قیادت کرے گیخورشید شاہ نے پارٹی چیئرمین کو دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطوں پر بریفنگ دی۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔