کراچی:کمرشل عمارت میں آتشزدگی، ایک شخص جاں بحق

اپ ڈیٹ 26 جون 2016 08:03am
 کمرشل عمارت میں لگی آگ پر2گھنٹوں کی جدوجہدکے بعد قابو پالیا گیا - فائل فوٹو کمرشل عمارت میں لگی آگ پر2گھنٹوں کی جدوجہدکے بعد قابو پالیا گیا - فائل فوٹو

کراچی:کراچی کےعلاقے کلفٹن میں کمرشل عمارت میں لگی آگ پر2گھنٹوں کی جدوجہدکے بعد قابو پالیا گیا۔عمارت میں پھنسے افراد کورسیوں کی مدد سے نکلالا گیا تاہم ایک شخص دم گھٹنے سےجاں بحق ہوگیا۔

کلفٹن بلاک فورمیں 8منزلہ تجارتی مرکزمیں سحری کے وقت اچانک آگ بھڑک اٹھی۔آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کواپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آگ کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔عمارت کی بالائی منزل پرپھنسے افرادکواسنارکل اوررسیوں کی مدد سے نکالا گیا۔

وزیربلدیات جام خان شوروجائے وقوعہ پرپہنچے اورامدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔وزیربلدیات نےسندھ حکومت سے ہیلی کاپٹرفراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

دوگھنٹے کی طویل جدوجہدکے بعد ریسکیوآپریشن مکمل کرلیاگیااورآگ پرقابو پالیا گیا۔افسوسناک واقعے میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔