دینی مدارس ہماری اصلاحات ماننے کیلئے تیار ہیں،عمران خان
فائل فوٹوپشاور:تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہتے ہیں دینی مدارس ہماری اصلاحات ماننے کیلئے تیار ہیں، لیکن کچھ عناصر اصلاحات کی راہ میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔
عمران خان کی وزیراعلیٰ پرویزخٹک کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔تحریک انصاف کے سربراہ نے ایک بار پھر نام لئے بغیر مدرسہ حقانیہ کو دی جانے والی رقم کا دفاع کرتے ہوئے کہادینی مدارس ہماری اصلاحات کو ماننے کیلیے تیار ہیں،لیکن کچھ افراد اصلاحات کی راہ میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مشرف نے جب کوشش کی تو ان کی اصلاحات بھی نہیں مانی گئیں۔عمران خان نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں کی صورتحال خراب ہوتی جاری ہے۔مرکز سے پیسے کم ملنے کےباوجود کے پی کے نے صحت کیلئے بجٹ بڑھایا۔
انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبےمیں مثالی اصلاحات لے کر آئے ہیں۔صحت کا بجٹ 8ارب سے بڑھا کر 25ارب کردیا ہے۔
صحت انصاف کارڈ سے 18لاکھ خاندانوں کو فائدہ ہوگا۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔