کراچی:یوم علی کا مرکزی جلوس،5ہزار اہلکارڈیوٹی پرتعینات

شائع 27 جون 2016 07:51am
کراچی میں یوم علی پرمجالس اورعزداری کا سلسلہ جاری - فائل فوٹو کراچی میں یوم علی پرمجالس اورعزداری کا سلسلہ جاری - فائل فوٹو

کراچی :کراچی میں یوم علی کا مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہوکرحسینیہ ایرانیاں کھارادرپراختتام پذیرہوگا۔ 5ہزارسے زائد پولیس اہلکارجلوس کی حفاظتی ڈیوٹی پرتعینات کئے گئے ہیں ۔

کراچی میں یوم علی پرمجالس اورعزداری کا سلسلہ جاری ،نشترپارک میں مجلس کے اختتام پرمرکزی جلوس برآمد ہوگا۔

مرکزی جلوس نمائش چورنگی سے ہوتا ہوا امام بارگاہ علی رضا پرقیام کرے گاجہاں عزادارن نمازظہرین کی ادائیگی کریں گےجس کے بعد جلوس پھرمنزل کی جانب گامزن ہوگا۔

مرکزی جلوس ایمپریس مارکیٹ،ریگل چوک،تبت سینٹر،جامعہ کلاتھ اوربولٹن مارکیٹ سے گزرے گا۔جلوس حسینیہ ایرانیاں کھارادرپہنچ کراختتام پذیرہوگاجہاں مجلس برپا کی جائے گی۔

جلوس کی گزرگاہوں پرمختلف سماجی تنظیموں کی جانب سے طبی کیمپس لگائے گئے ہیں،5ہزارسے زائد پولیس اہلکارجلوس کی سیکیورٹی پرتعینات کئے گئے ہیں جبکہ رینجرزبھی تعینات رہے گی ۔

مرکزی جلوس کی سی سی ٹی وی کیمروں اورہیلی کاپٹرکی مدد سے فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔جلوس کی سیکیوٹی کیلئے ایم اے جناح روڈ کی جانب آنے والے تمام راستے سیل کردئے گئے ہیں،جبکہ نیوایم اے جناح روڈ،شاہراہ قائدین،گرومندر،لیاقت آباد،تین ہٹی کی سڑکیں ٹریفک کیلئے بند ہیں۔

دوسری جانب وزارت داخلہ کے احکامات پرشہرمیں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی پربھی سختی سے عملدرآمد جاری ہے۔