کرپشن کیس:شفقت چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں14روزہ کی توسیع

اپ ڈیٹ 27 جون 2016 08:03am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:کرپشن  کیس میں وزارت خارجہ کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر شفقت چیمہ کے  جوڈیشل ریمانڈ میں14روزہ کی توسیع کردی گئی۔

وزارت خارجہ کے ڈپٹی ڈائریکڑشفقت چیمہ کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پراسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا ۔ کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے کی ۔

 نیب حکام نے عدالت سے مقدمے کی رپورٹ جمع کروانے کیلئے مزید مہلت مانگ لی،  ملزم کے وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ ملزم کی اشیاء واپس کی جائیں ۔

 جس پرنیب نے لیپ ٹاپ اورموبائل فون واپس کرنے سے انکارکرتے ہوئے کہا کہ لیپ ٹاپ اورموبائل کیس کی پراپرٹی ہیں ۔۔ انہی کی مدد سے کیس کی مزید تفتیش آگے بڑھانی ہے ۔

 عدالت نے وزارت خارجہ کے ڈائریکٹرشفقت چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14روزہ توسیع کردی ۔