امجد صابری کے قاتلوں کی گرفتاری کی ہدایت
فائل فوٹو
کراچی :چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرادای نے کہا ہے کہ امجدصابری کے قاتلوں کی جلد گرفتاری کیلئے حکومت تمام وسائل بروئے کارلائے۔
بلاول ہاوس کراچی میں چیئرمین پیپلزپارٹی کی زیرصدارت امن وامان سے متعلق اجلاس ہوا۔وزیر اعلی سندھ نے بلاول بھٹو کوعسکری قیادت کی زیرصدارت اجلاس کے فیصلوں سے آگاہ کیا۔اجلاس میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔آئی جی سندھ نے امن وامان کی صورتحال پربریفنگ دی۔
اجلاس میں اویس شاہ کی بازیابی اورامجد صابری کیس میں ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔بلاول بھٹونے حکومت سندھ کوتمام وسائل بروئے کارلانیکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کا امن کسی قیمت پرداو پر نہیں لگنے دیں گے۔بلاول بھٹونے صوبائی حکومت کوامجد صابری کے قاتلوں کی گرفتاری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔