لاہورہائیکورٹ کےنئےچیف جسٹس نےعہدےکا حلف اٹھالیا
گورنر پنجاب نے نئے چیف جسٹس سے حلف لیا - فائل فوٹولاہور:لاہور ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس منصور علی شاہ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔گورنر پنجاب نے نئے چیف جسٹس سے حلف لیا۔
حلف برداری کی تقریب گورنر ہاوس لاہور میں منعقد ہوئی جہاں گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے نئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ سے عہدے کا حلف لیا۔
تقریب میں وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف،صوبائی وزراء،ارکان اسمبلی اور ہائیکورٹ کے ججز اور ان کی فیملیز نے شرکت کی۔
جسٹس منصور علی شاہ نے 45ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھایا،سابق چیف جسٹس اعجاز الاحسن کے سپریم کورٹ کا جج بننے کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد اب 47 رہ گئی ہے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔