سندھ حکومت کی کارکردگی ،بلاول بھٹو کا جواب دینے سے گریز

شائع 28 جون 2016 02:01pm

فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی :پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے سندھ حکومت کی کارکردگی سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز کیا ۔کراچی میں بلاول بھٹو معروف قوال امجد صابری کے گھر گئے اور ان کے اہلخانہ سے تعزیت کی ،تاہم اہلخانہ سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ وہ تعزیت کر نے آئیں ہیں سیاسی بات کرنے نہیں ۔

اس موقعے پر اویس شاہ کے اغوا اور امجد صابری کے قتل پر پیشرفت اور سندھ حکومت کی کارکردگی سے متعلق سوال کا جواب دینے سے انہوں نے گریز کیا اور وزیر داخلہ سہیل انور سیال کو آگے کردیا ۔جواب میں سہیل انور سیال کا کہنا تھا کہ قتل کا مختلف زاویوں سے جائزہ لے رہے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ تمام سیکیورٹی ادارے ملکر کام کررہے ہیں ،جلد کامیابی حاصل ہوگی ۔