عوام اور ریاست میں فاصلہ بڑھ رہا ہے ،فارو ق ستار

شائع 28 جون 2016 04:38pm

فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی :ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ عوام اور ریاست کے درمیان فاصلہ بڑھ رہا ہے، امید ہے کہ وفاقی اور صوبائی ادارے اویس شاہ کو جلد بازیاب کرالیں گے۔

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار سندھ ہائیکورٹ پہنچے،جہاں انھوں نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس سجاد علی شاہ سے ملاقات کی،میڈیاسے گفتگو میں ان کا کہناتھا کہ ملاقات کا مقصد چیف جسٹس سے ان کے صاحبزادے کے اغوا پر اظہار ہمدردی اور دکھ بانٹنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ادارے اویس شاہ کو بازیاب کرانے کیلئے متحرک ہیں،امید ہے انہیں جلد بازیاب کرا لیا جائے گا۔