کراچی :بارش کی پیشگوئی کے باوجودکئی علاقوں کی بجلی غائب
فائل فوٹو
کراچی :بارش کی پیشگوئی کے باوجود متعدد علاقوں کی بجلی غائب ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔
جون کے آغاز سے ہی کراچی میں بارشوں کی پیشگوئی کردی گئی تھی۔ اس کے باوجود شہر میں بارش کے ساتھ ہی بجلی غائب ہوگئی۔ بیشتر فیڈرز ٹرپ کرگئے۔ اب بھی کئی علاقوں میں بجلی بحال نہیں ہوسکی ہے۔
دھابیجی،گھارو اور پیپری پمپنگ اسٹیشنز کی بجلی بھی منقطع ہے اور اس حوالے سے ترجمان واٹر بورڈ نے الزام بھی عائد کیا ہے کہ کے الیکٹرک کے حکام انہیں کوئی خاطر خواہ جواب نہیں دے رہے۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔