کراچی : بارش دوسرے روز بھی جاری ،شہری نہال
فائل فوٹو
کراچی :کراچی میں دوسرے روز بھی بادل جم کر برسے اور شہریوں کو نہال کر دیا۔ شہر میں دوسرے روز بھی کالی گھٹائیں چھائی رہیں اور موسم دلنشیں رہا۔ سہانے موسم میں منچلے بھی گھروں سے نکل آئے اور خوب انجوائے کیا۔ کیا بچے اور کیا بڑے، سب ہی خوشی سے پھولے نہ سمائے۔
دوسرے روز ہونے والی بارش نے شہر قائد کو جل تھل کر دیا۔موسلا دھار بارش نے مرجھائے چہرے خوشیوں سے نکھار دیئے۔کراچی میں بارش کیا آئی، خوشیوں کی گھٹا چھا گئی۔
کراچی میں کئی روز سے گرمی کا زور جوبن پر تھالیکن کالی گھٹاوٴں نے ڈیرہ ڈالا اور ایسی برسیں کہ اہل کراچی کو خوش کر دیا۔دوسرے روز ہونے والی بارش کے دوران بھی شہری گھروں سے نکل آئے اور ابر رحمت کا مزہ لوٹنے لگے۔
طویل عرصے بعد بارش برسی تو لوگوں کے جذبات بھی دیکھنے کے قابل تھے۔کیا بچے، کیا بڑے اور کیا خواتین۔ سب ہی بارش کا مزہ لیتے رہے۔برسات کے بعد درختوں اور پھولوں پر بھی جیسے نیا جوبن آ گیا اور سبزہ رنگین ہو گیا۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔