ارسا :بارشیں ،ڈیموں میں پانی کے ذخیرے میں اضافہ
فائل فوٹواسلام آباد:ملک میں مون سون بارشوں کے ساتھ ہی بالائی علاقوں سے دریاوٴں میں پانی کا آمد بڑھ گئی ہے۔ دونوں بڑے ڈیموں میں ذخیرہ پانی کی مجموعی مقدارنوملین ایکٹرفٹ سے زائد ہو گیا۔
ارسا کے جاری اعداد و شمارکے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح پندرہ سو چار فٹ ہوگئی ہے۔ یہاں پانی کی آمد دو لاکھ انتیس ہزاراوراخراج ایک لاکھ اٹھانوے ہزارکیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم میں ذخیرہ پانی کی مقدار تین اعشاریہ نوملین ایکڑفٹ ہوچکی ہے۔ منگلا میں پانی کی آمد سینتالیس ہزارکیوسک ہے۔ جسے مزید ذخیرہ کیے بغیرخارج کیا جارہا ہے۔
ڈیم میں ذخیرہ پانی کی مقدار پانچ اعشاریہ تین ملین ایکڑ فٹ ہوچکی ہے۔ بھارتی کنٹرول سے اینے والے دریائے چناب میں پانی کی ایمد تہترہزارکیوسک اور افغانستان سے اینے والے دریائے کابل میں بہاوٴ چھیاسٹھ ہزار کیوسک ہے۔ گدو بیراج کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد ایک لاکھ تراسی ہزارکیوسک ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ ارسا کے مطابق ملک کے کسی بھی دریا میں ابھی کسی قسم کی سیلابی صورتحال پیدا نہیں ہوئی۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔