پنجاب میں3 مختلف ٹریفک حادثات، 8افرادجاں بحق،4زخمی
فائل فوٹوساہیوال،پھالیہ:پنجاب کے مختلف علاقوں میں 3 مختلف ٹریفک حادثات میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد سمیت 8 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔
پہلا ٹریفک حادثہ جمعہ کے روزساہیوال میں جی ٹی روڈ پر فتو والا موڑ کے قریب پیش آیا، کار اور ٹرالر میں تصادم کے باعث 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، حادثے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں ریسکیو عملے نے فوری طور پر طبی امداد کیلئے ڈسٹرک ہیڈکواٹراسپتال منتقل کردیا۔اسپتال ذرائع کے مطابق، زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
دوسرا ٹریفک حادثہ پھالیہ میں گجرات سرگودھا روڈ پر ہیلاں والی چورنگی کے قریب پیش آیا، تیز رفتار ڈمپر ہوٹل سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں محمد بشیر اور ظفر اقبال موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق ،بے قابو ڈمپر سے پاس کھڑی گاڑی، رکشہ اور 4 موٹر سائیکلیں میں تباہ ہوگئی،ڈمپر بجلی کے پول سے بھی ٹکرایا جس کی وجہ سے تمام بجلی کی تاریں ٹوٹ گئی اور علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا،ڈرائیور ڈمپر سمیت فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔
تیسرا ٹریفک حادثہ رائیکہ کے قریب پیش آیا، تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔