مضاربہ اسکینڈل کیس میں10گواہوں کو طلبی کے سمن جاری
پنجاب پولیس کے تفتیشی افسر کے بیان پر جرح مکمل - فائل فوٹواسلام آباد:اسلام آباد کی مقامی عدالت نے مضاربہ اسکینڈل کیس میں 10گواہوں کو طلبی کے سمن جاری کر دیئے ہیں۔
اسلام آباد کی مقامی عدالت کے جج نثار بیگ نے مضاربہ سکینڈل کیس میں مزید 10 گواہوں کو عدالت طلبی کے سمن جاری کر دیئے ہیں جبکہ پنجاب پولیس کے تفتیشی افسر کے بیان پر جرح مکمل کر لی گئی ہے۔
اے ایس آئی امیر حسین نے عدالت میں بیان دیا ہے کہ ملزم راشد کو فراڈ کیس میں کراچی سے گرفتار کیا تھا، ملزم راشد منہاس کے خلاف تھانہ آراے بازار میں 53 لاکھ روپے فراڈ کا مقدمہ درج ہے، فراڈ کا مقدمہ درج کر کے ملزم راشد منہاس کو چالان کر دیا تھا۔
عدالت نے تمام گواہوں کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے 12 جولائی تک ملتوی کردی۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔