زر مبادلہ کے ذخائر تئیس ارب ڈالر سے تجاوز ہونے کا دعویٰ
فائل فوٹواسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار کاکہنا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار زرمبادلہ کے ذخائر تئیس ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں۔
وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعدمیڈیا سے بات چیت میں کہا کہ مالی سال دوہزار پندرہ سولہ کے لیے ملکی تاریخ کا بلند ترین مقررہ ٹیکس ہدف اکتیس کھرب چار ارب روپے حاصل کرلیا، تین سال میں صوبوں کا ترقیاتی بجٹ انیس سو ارب روپے تک پہنچ گیا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی زرمبادلہ کے ذخائر تئیس ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے۔اسحاق ڈار نے کامیاب بجٹ پیش کرنے پر وزیراعظم، متعلقہ وزارتوں اور ایف بی آر کو مبارکباد بھی پیش کی۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔