کراچی :بارش ،کئی علاقے تاحال بجلی سے محروم

شائع 01 جولائ 2016 01:15pm

فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی :کراچی میں بارش کے بعد کئی علاقے تاحال بجلی سے محروم ہیں ۔ملک بھر کیلئے بجلی کے نرخ کم ہوگئے لیکن کراچی میں تو بجلی دستیاب ہی نہیں۔

کراچی میں بجلی کا بحران حل نہ ہوسکا۔مختلف علاقوں میں اب بھی شہری بجلی سے محروم ہیں،وولٹیج کی کمی بیشی کے باعث لاکھوں روپے برقی آلات خراب ہوگئے۔کے الیکٹرک کے مراکزاورہیلپ لائن بھی شہریوں کوریلیف دینے میں ناکام ہوگئی۔

دوروزکی بارش نے کے الیکٹرک کی کارکردگی کا پول کھول دیا۔شہرکے مختلف علاقوں میں تاحال بجلی پوری طرح بحال نہ ہوسکی۔کئی علاقوں میں لوڈشیڈنگ اوروولٹیج کی کمی وبیشی نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی۔وولٹیج کی کمی اورزیادتی کے باعث گھریلوآلات خراب ہونے سے شہریوں کولاکھوں روپے کاٹیکالگ گیا۔

بجلی ہوتے ہوئے بھی شہری فریج فریزراوردیگربرقی آلات استعمال کرنے سے قاصرہیں۔شہریوں کاکہنا کے الیکٹرک کے مراکزاورہیلپ لائن پرشکایات پرکوئی ایکشن نہیں ہورہا ۔دوسری جانب کے الیکٹرک انتظامیہ سب اچھاہے کاراگ الاپ رہی ہے۔