لاہور : رمضان کے جمعتہ الوداع پر القدس ریلی
فائل فوٹو
لاہور :ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی جمعة الوداع انتہائی عقیدت و احترام سے ادا کیا گیا۔ رمضان المبارک کے آخری جمعے کے موقع پر یوم القدس کے حوالے سے بھی ریلی نکالی گئی جو اسلام پورہ سے شروع ہو کر چیئرنگ کراس پر اختتام پذیر ہوئی۔
لاہور میں جمعة الوداع کا سب سے بڑا اجتماع تاریخی بادشاہی مسجد میں ہوا جس میں مرد، بچوں اور خواتین نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ نماز جمعہ میں شریک تمام افراد نے گناہوں سے معافی اور دین پر استقامت کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں۔
لاہور میں یوم القدس کے حوالے مرکزی ریلی اسلام پورہ سے شروع ہو کر چیئرنگ کراس پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے شرکاء نے بیت المقدس اور فلسطین کی آزادی کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔جمعة الوداع کے اجتماعات اور القدس ریلی کے شرکاء نے دنیا بھر کے مسلمانوں اور خصوصی طور پر پاکستان کی سلامتی اور امن و استحکام کیلئے خصوصی دعائیں بھی کیں۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔