عمران خان کی ہمشیرہ سے بدتمیزی:معاملہ کچھ اور نکل آیا
فائل فوٹولاہور: عمران خان کی ہمشیرہ نے اپنے ساتھ ہونے والی مبینہ بدسلوکی کا الزام مریم نواز کے پروٹوکول پرڈال دیامگرمعاملہ کچھ اورہی نکل آیا۔
جس گھرکے باہرواقعہ پیش آیا اُس کے مالک اورپیپلزپارٹی کے رہنماء چوہدری عاصم نے بتایا کہ اُن کے گھر آزاد کشمیر کے صدرسرداریعقوب تعزیت کیلئے آئے تھے اورپروٹوکول بھی اُن ہی کا تھا۔
سی سی پی اُولاہورامین وینس کاکہناتھا کہ پروٹوکول میں پنجاب پولیس کا کوئی اہلکارشریک نہیں تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر عظمیٰ نے ان کے گھر آ کر پولیس اہلکاروں کی بدتمیزی پر احتجاج کیا جس پر ان سے معذرت کی تھی۔
سی سی پی او نے مزید کہا کہ ڈاکٹرعظمیٰ کے ساتھ ہوئے واقعہ پر افسوس ہے اور معاملے کی مکمل تحقیق کر کے ہی جواب دینا چاہتے تھے۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔